تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی درگم چننیا نے ٹول پلازہ کے عملے پر حملہ کردیا _ ویڈیو دیکھیں

منچریال _ 4 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کے ایک رکن اسمبلی نے ٹول پلازہ کے عملے پر حملہ کردیا۔ حملہ کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور یہ وائرل ہوگیا ۔

بتایا گیا ہے کہ منچیریال ضلع کے بیلم پلی اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی درگم چننیا نے منچیریال ضلع کے مندا مری ٹول پلازہ پر اس وقت حملہ کردیا جب ٹول پلازہ کے عملے نے ان کے پروٹوکول کا خیال نہیں کیا اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ان کی گاڑی روک دی جس پر رکن اسمبلی برہم ہوگئے اور کار سے اتر کر بدتمیزی کرنے والے عملے پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ماہ قبل ہی یہ ٹول پلازہ شروع ہوا ہے رکن اسمبلی نے پوچھا کہ اس علاقے کی سڑک بھی بہتر نہیں ہے ایسے میں گاڑیوں سے کیوں رقم وصول کی جا رہی ہے ۔ یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button