تلنگانہ

بی آرایس کے مزید 4 پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

حیدرآباد۔ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے مزید 4 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر راو نے ان امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دے دی ہے۔ ورنگل سے ڈاکٹر کڈیم کاویہ اور چیوڑلہ سے کاسانی گیانیشور مدی راج کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ سے انیل کمار اور نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے باجی ریڈی گووردھن

 

امیدوار ہوں گے۔ بی آرایس سربراہ نے پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد ان امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button