ایجوکیشن

ٹیٹ ہال ٹکٹ پر فوٹو یا دستخط نہ ہونے پر اٹیسٹیشن لازمی

حیدرآباد:ٹیٹ کنوینر رادھاریڈی نے واضح کیا ہے ہال ٹکٹس پر امیدواروں کی تصویر یا دستخط نہ ہونے کی صورت میں تصدیق یعنی اٹیسٹیشن لازمی ہے۔ امیدواروں کو ہال ٹکٹ پر لی گئی حالیہ تصویر اور گزیٹڈ افسر کے ذریعے تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد آدھار کارڈ یا دیگر شناختی کارڈ کے ساتھ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کرنا ہوگا۔ امیدواروں کو ڈی ای او کے جانچ کے بعد ہی امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔رادھاریڈی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگر نام، املا، والد والدہ کا نام، تاریخ پیدائش، ذات، جنس درست نہیں ہیں تو انہیں امتحانی مرکز میی نامینل رول کم فوٹو آیڈنٹیٹی درست کیا جاسکتا ہے۔

ریاست میں ٹیٹ امتحان 12 جون کو منعقد ہونے والا ہے اس کے دو پیپر رہیں گے۔ پہلا پیپر 9.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 2.30 بجے تک شام 5 بجے تک دوسرا پیپر ہوگا۔ ریاست کے تمام اضلاع میں ٹیٹ کے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پیپر امیں شرکت کے لئے 3,51,468 اور پیپر2 کے لئے 2,77,884 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔اس مرتبہ ٹیٹ امتحان کی اہلیت کے سل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button