نیشنل

سکھوں کی سب سے بڑی تنظیم ایس جی پی سی نے بھی کی یکساں سیول کوڈ کی مخالفت

نئی دہلی _ 3 جولائی ( اردولیکس) سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی ( ایس جی پی سی) کے سربراہ ہرجیندر سنگھ دھامی نے مختلف طبقات کی روایات، ثقافت اور اقلیتوں کی منفرد شناخت  کے  ختم ہونے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کی ہے

 

سکھوں کی مذہبی جماعت ”شِرومنی گردوارہ پربَندھک کمیٹی“ سِکھوں کے سب سے مرکزی مقام گولڈن ٹیمپل سمیت سینکڑوں گردواروں کا نظم و نسق سنبھالتی ہے اور سِکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے۔

ان کا یہ تبصرہ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے بیان کے  بعد آیا ہے کہ ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ سے اقلیتوں اور قبائلی برادریوں پر برا اثر پڑے گا۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی)، جو ایک اعلیٰ گرودوارہ ادارہ ہے، نے یو سی سی کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے اور اس کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ کامن سوِل کوڈ تیار کِیے جانے کی مخالفت کی ہے، اِس مسئلے پر اپنے اعتراضات ہم لا کمیشن کے سامنے اور پارلیمنٹ میں بھی رکھیں گے۔ ہماری پارٹی یہ مانتی ہے کہ اس ملک میں عائلی قوانین پر عقیدے، نظریے، جات پات اور رسم و رواج کا اثر رہا ہے، اور عائلی قوانین مختلف مذاہب کے لیے مختلف رہے ہیں۔ ہم یہ مانتے ہیں کہ سماجی تانے بانے کو محفوظ رکھنے اور اَنیکتا میں ایکتا کی پاسداری کے لیے ضروری ہے کہ ان مختلف عائلی قوانین کو برقرار رکھا جائے۔ 21 واں لا کمیشن بھی 2018 میں اسی نتیجے پر پہنچا تھا کہ کامن سوِل کوڈ نہ تو قابلِ عمل ہے اور نہ مطلوب ہے، لا کمیشن نے یہ تجویز خاصی محنت اور لوگوں سے مشورے لینے کے بعد پیش کی تھی۔“

سکھ گوردواروں (ترمیمی) بل 2023 کے معاملے پر،  دھامی نے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنے پر پنجاب میں عام آدمی پارٹی کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سکھوں کے حقوق کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایس جی پی سی پہلے ہی ایک قرارداد پاس کر چکی ہے، جس میں سکھوں کے مذہبی معاملات میں ریاستی حکومت کی مداخلت کی مخالفت کی گئی ہے۔
دھامی نے مزید کہا کہ ایس جی پی سی نے سکھ گرودواروں (ترمیمی) بل 2023 کا مسئلہ اٹھانے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button