اسپشل اسٹوری

گھر میں رکھی تھی باپ کی نعش غمزدہ بیٹے نے لکھا دسویں جماعت کا امتحان۔ تلنگانہ کے نرمل ضلع کا واقعہ

خانہ پور: ایک باپ کے بہت سے خواب تھے کہ اس کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور وہ ہمیشہ اپنے بیٹے سے کہا کرتا تھا کہ دسویں جماعت کے امتحانات   پہلی سیڑھی ہیں اچھی طرح پڑھو۔ امتحانات شروع ہونے سے پہلے اس طالب علم کا باپ فوت ہوگیا۔ باپ کی نعش گھر میں ہونے کے باوجود باپ کے خواب کو پورا کرنے کے عزم کے ساتھ بیٹے نے دسویں کا امتحان دیا۔

یہ واقعہ ضلع نرمل کا ہے، نرمل ضلع کے پیدابیلال پنچایت کے تحت واقع موضع موریگوڈیم کے (40)  سالہ وینکٹیش کی اتوار کی رات موت ہوگئی۔ اس کے چھوٹے بیٹے روہت نے اپنے باپ کی موت کے بعد پیر کو کڈم منڈل مستقر کے زیڈ پی ہائی اسکول میں 10ویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی۔

وینکٹی کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھا اس لیے گھر والے اسے حال ہی میں نرمل ہاسپٹل لےگئے۔ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد اتوار کی رات وینکٹی کی موت ہوگئی۔ اس دوران چھوٹے بیٹے روہت کا پیر کو امتحان  تھا اس لئے امتحان کے بعد وینکٹی کی آخری رسومات انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ باپ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد  روہت روتا ہوا امتحانی مرکز پہنچا تو اسے دیکھ کر اس کے دوست  بھی اپنے آنسو روک نہیں پائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button