ایجوکیشن

یو پی ایس ای کے سول سروسز پریلمنری امتحان کے نتائج جاری

نئی دہلی، 22 جون ( پی آئی بی / اردولیکس ) 5 جون 2022 کو منعقدہ سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2022 کے نتیجے کی بنیاد پر 13 ہزار 90 امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان 2022 کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ 16 ستمبر سے 21 ستمبر تک منعقد ہونے والے سول سروسز مین امتحان میں انھیں شرکت کی اجازت دی گئی ہے

ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے قواعد کے مطابق ان تمام امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان 2022 کے لیے تفصیلی درخواست فارم-1 (ڈی اے ایف-1) کے ذریعے دوبارہ درخواست دینی ہوگی۔ ڈی اے ایف-1 کو پر کرنے کی تاریخوں اور اہم ہدایات اور اسے جمع کرنے کے بارے میں کمیشن کی ویب سائٹ پر مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔

امیدواروں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ سی ایس (پی) امتحان 2022 کے نمبر، کٹ آف مارکس اور جوابی کلیدیں سول سروسز امتحان 2022 کا پورا عمل ختم ہونے کے بعد ہی کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپ لوڈ کی جائیں گی یعنی حتمی نتائج کے اعلان کے بعد۔

یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں امتحان ہال بلڈنگ کے قریب ایک سہولت کاؤنٹر ہے جو دھول پور ہاؤس، شاہجہاں روڈ، نئی دہلی میں واقع ہے۔ امیدوار مذکورہ امتحان کے نتائج کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271، 011-23098543 یا 011-23381125 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button