انٹر نیشنل

سعودی عرب میں بھیک مانگنا جرم۔ گداگری پر جرمانہ اورسزا کا لزوم

ریاض: سعودی عرب میں بھیک مانگنے کو جرم قراردیا گیا ہے۔ پبلک پراسکیوشن نے مملکت میں بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری ایک سماجی اور اقتصادی جرم ہی نہیں بلکہ اس میں سلامتی اور صحت کے خطرات بھی مضمر ہیں۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ بھیک مانگنے، بھکاریوں کا انتظام کرنے، دوسروں کو اس مکروہ عمل پر اکسانے، اس کی حمایت کرنے یا اس کی مدد کرنے اور بھیک مانگنے میں کسی بھی طریقے سے بھکاریوں کی معاونت کرنے کو بھی جرم تصور کیا گیا ہے اور اس کیلئے کم سے کم ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button