ایجوکیشن

تلنگانہ میں کل سے ہی کھلیں گے اسکولس

حیدرآباد:ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی واضح کیا کہ گرمائی تعطیلات کے اختتام کے بعد کل سے ریاست کے تمام اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظربعض گوشوں سے یہ امکان ظاہرکیا جارہا تھا کہ شاید اسکولس کی کشادگی کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی تاہم سبیتا اندرا ریڈی نے واضح کردیا کہ اسکولس پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق کل سے ہی کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button