جرائم و حادثات

مزید جہیز کے مطالبہ پر خاتون نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 20 جون ( اردولیکس) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مزید جہیز   لانے کے لیے ہراساں کیے جانے پر ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کندی منڈل کے چنتا کنٹہ گاؤں میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اندول منڈل کی  21 سالہ ترنم  کی شادی 2021 میں کنڈی منڈل کے جولکل گاؤں کے ایم ڈی صابر  سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو ایک 16 ماہ کا بیٹا ہے۔

 

شادی کے بعد   سے، ترنم کو اکثر اس کا  شوہر صابر کے ساتھ اس کی ماں، نند نے مزید  جہیز لانے کے لیے ہراساں کیا کرتے تھے۔ اس کی وجہ سے ترنم تنگ ہو کر 19 تاریخ کی شام تقریباً پانچ بجے اپنے بیڈ روم میں فیان  سے لٹک کر خودکشی کر لی۔  پڑوسی اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا

 

متوفی کے والدین نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو مزئد جہیز کے لیے ہراساں کرتے ہوئے قتل کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کی موت کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ پولیس کے سب انسپکٹر  نے بتایا کہ متوفی کے گھر والوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button