ایجوکیشن

اُردو یونیورسٹی میں داخلہ جاری – ایس آئی او مانو نے طلبہ کے لیے جاری کیا ہیلپ ڈیسک

 

(مانو/حیدرآباد) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے سال 23-2022 کے داخلے کا اعلان جاری کر دیا ہے- جس میں یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلے کئے جائیں گے- اس کی اطلاع یونیورسٹی کے آفیشیل ویب سائٹ سے دی گئی- اس سال یو جی سی نے تمام سنٹرل یونیورسٹیز کے انڈر گریجویٹ کے کورسز میں سی یو ای ٹی(سنٹرل یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ) کے ذریعے داخلے کا اعلان کیا ہے، جس میں مانو کے بھی دیگر انڈر گریجویٹ کے کورسز کو شامل کیا گیا ہے- سی یو ای ٹی کے رجسٹریشن کا آخری تاریخ 22/05/2022 ہے- اس کے علاوہ مانو میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن اور پروفیشنل ڈپلومہ جو کہ انٹرنس بیسڈ ہے، جس کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 01/06/2022 ہے- اسی طرح میرٹ بیسڈ کورسز جس کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30/08/2022 ہے- تمام طلبہ جو مانو میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ ان تاریخ کے اندر ہی اپنے رجسٹریشن فارم مکمل کر لیں، تاکہ داخلے کی کاروائی یقینی بنا سکیں-

 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہمیشہ سے سرگرم رہنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او ( اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی طلبہ کے آسانی کے لئے ہیلپ لائن ڈیسک کا انعقاد کیا ہے- جس کے ذریعے مختلف کورسز میں طلبہ کو رجسٹریشن کے دوران پیش آرہی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے- اس ہیلپ لائن ڈیسک سے طلبہ کی ایک کثیر تعداد جو رجسٹریشن کی پریشانیوں سے دو چار ہیں وہ مستفیض ہو رہے ہیں- نا صرف ہیلپ لائن بلکہ وہ طلبہ جن کے آس پاس رجسٹریشن کے سہولیات مہیا نہیں ہیں، جس سے وہ رجسٹریشن کو لے کر پریشان ہوتے ہیں، ایسی حالت میں ایس آئی او ان کے رجسٹریشن فارم کو بھی مکمل کر کے مددگار ثابت ہو رہا ہے-

 

اس ضمن میں ایس آئی او مانو یونٹ کے صدر جناب طلحہ منان نے بتایا کہ چونکہ مانو میں داخلے کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد پسماندہ علاقوں سے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انھیں رجسٹریشن فارم بھرنے میں طرح طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، طلبہ کے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ایس آئی او گزشتہ کئی سالوں سے ایسے ہیلپ ڈیسک مہیا کراکے ان کی مدد کرتی آرہی ہے اور ان شاءاللہ آگے بھی کرتی رہے گی- انھوں نے مزید کہا کہ اس ہیلپ لائن ڈیسک کے ذریعے روزآنہ کم و بیش 15 سے 20 فون کالز و کئیوں وہاٹس ایپ میسیجز موصول ہوتے ہیں، جس سے متعلق طلبہ کو مکمل جانکاری ہمارے ساتھی فراہم کراتے رہتے ہیں- ہمیں یقین ہے کہ طلبہ مزید اس ہیلپ لائن سے مستفیض ہونگے اور اپنے داخلے کو یقینی بنائیں گے-

درج ذیل ہیلپ لائن ڈیسک کے نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے….

عبدالمقیت (سی یو ای ٹی) 9580303655

اشہد شیرازی (پی جی کورسز) 7838618075

محمد رمیز (پی ایچ ڈی) 9932834089

نوشاد ( پروفیشنل کورسز) 9771825046

متعلقہ خبریں

Back to top button