نیٹ امتحان کی تاریخ تبدیل کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی _ سپریم کورٹ نے ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے NEET (UG) -2021 کے امتحان کو ملتوی یا ری شیڈول کرنے کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ اور واضح کیا کہ NEET کا امتحان پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق اتوار 12 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ مرکزی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ NEET کا د ٹیسٹ 12 ستمبر کو ہوگا۔ تاہم ، اسی دن دوسرے مسابقتی امتحانات ہیں اور سی بی ایس ای کمپارٹمنٹ کے امتحانات بھی منعقد کیے جارہے ہیں ، لہذا امتحانات کو کسی اور تاریخ میں ملتوی کرنے کے لیے بہت سی درخواستیں دائر کی گئی ۔جس پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ  16 لاکھ سے زائد طلباء NEET کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ امتحان صرف چند طلباء کے لیے ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ ہم تعلیمی معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے۔ کیونکہ لاکھوں طلباء ہمارے فیصلوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ اگر ایک دن میں مزید ٹیسٹ ہوتے ہیں تو کسی ایک کا انتخاب کریں۔ نیٹ کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

اس سال کا NEET امتحان پہلے ہی کورونا کے  کی وجہ سے کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔ مرکز نے وبائی امراض کی وجہ سے مئی میں شیڈول ٹیسٹ منسوخ کردیئے ۔ قومی جانچ ایجنسی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ NEET یکم اگست کو منعقد کیا جائے گا ۔ تاہم ، وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے  12 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ یہ امتحان ہندی ، انگریزی اور 11 علاقائی زبانوں میں  لیا جائے گا۔