تلنگانہ

آیندہ انتخابات میں 100 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے: چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا دعوٰی

حیدرآباد _ 27 اپریل ( اردولیکس) چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندر شیکھر راؤ نے دعوٰی کیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم 100 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ چندرشیکھرراو نے بی آر ایس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تلنگانہ بھون میں منعقدہ پلینری میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پلینری میں موجود مندوبین سے خطاب کیا۔ ہم نے کم سیاسی نقصان کے ساتھ تلنگانہ حاصل کیا ہے ہے۔ ہم اب کی بار کسان سرکار کے نعرے کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

چیف منسٹر کے سی آر نے ارکان اسمبلی کو کئی مشورے اور تجاویز دئے ۔ انہوں نے پارٹی کے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ احتیاط سے کام کریں۔

 

۔ اقتدار میں واپس آنا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔ "اگر آپ محتاط نہیں رہیں گے تو آپ مصیبت میں پڑ جائیں گے… میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے، اچھا کام کرنے والوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ ارکان اسمبلی ہر وقت لوگوں کے درمیان رہیں ۔ انہوں نے کیڈر میں پائی جانے والی ناراضگی کو دور کرنے کا مشورہ دیا

حکومت زراعت کے شعبے کو ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ریاست میں شفاف حکمرانی کی وجہ سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔ تلنگانہ کی فی کس آمدنی ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ ہے۔ فی کس برقی کی کھپت میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔

مہاراشٹر کا کہنا ہے کہ اگر ہم اسکیموں کو نافذ کریں گے تو ہم دیوالیہ ہو جائیں گے۔ لیکن، تلنگانہ دیوالیہ کیوں نہیں ہورہا؟ ۔ ہمیں پہلے اسمبلی الیکشن میں 63 اور دوسرے الیکشن میں 88 سیٹیں ملی تھیں۔ اگلے الیکشن میں سو سے زائد سیٹیں جیتیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button