تلنگانہ

رجنی کانت اور اے آر رحمان نے آندھراپردیش کی امین پیر درگاہ میں حاضری دی

کڑپہ _ 15 دسمبر ( اردولیکس) سوپر اسٹار رجنی کانت اور مشہور میوزک ڈائرکٹر اے آر رحمان نے آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں واقع مشہور امین پیردرگاہ میں حاضری دی۔یہ درگاہ،  پیدادرگاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس درگاہ شریف کے عرس کے سلسلہ میں صندل کے پروگرام میں مشہور میوزک ڈائرکٹر اے آررحمن نے حصہ لیا جو اس درگاہ سے کافی عقیدت رکھتے ہیں۔وہ عرس کے موقع پر عموما اس درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہیں اور عرس تقاریب میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ رجنی کانت نے آج اپنی بیٹی ایشوریہ کے ہمراہ اس درگاہ پر حاضری دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button