تلنگانہ

جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کی شکایت _ گن لائسنس دینے ڈی جی پی کو ملعون راجہ سنگھ کا مکتوب

حیدرآباد _ 22 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کا ایم ایل اے ملعون راجہ  سنگھ نے ڈی جی پی انجنی کمار کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کی شکایت کی ۔ ملعون راجہ سنگھ نے اپنے مکتوب میں کہا کہ اسے 8 نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ اس نے ڈی جی پی سے کہا کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے باوجود گن لائسنس  دینے سے پولیس انکار کررہی ہے کہ اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں جبکہ کئی مجرموں کو لائسنس گن دیا گیا ہے ۔ اس نے کہا کہ سیکوریٹی کے لیے بار بار درخواست کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ محکمہ پولیس کو  اعتراض  ہے کہ اس کے خلاف مقدمات ہیں۔  راجہ سنگھ نے کہا کہ اسے پاکستان سے بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button