اکتوبر 25 سے تلنگانہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے  انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات 25 اکتوبر سے منعقد کرنےکااعلان کیاہے  جو کورونا کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں امتحانات 25 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہوں گے۔ امتحانات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے ۔ سوالات 70 فیصد نصاب سے تیار کیے جائیں گے۔ہر  سنٹر پر ایک یا دو الگ تھلگ سنٹر بنائے جائیں گے۔ فرسٹ لینگویج کا امتحان 25 اکتوبر کو ہوگا۔  26 اکتوبر کو انگریزی  ، 27 اکتوبر کو ریاضی ، پولیٹیکل سائنس  ، 28 اکتوبر کو ریاضی اور تاریخ ، 29 اکتوبر کو فزکس ، اکنامکس  اور 30 ​​اکتوبر کو کیمسٹری اور کامرس  ہوں گے۔

 

حکومت نے کورونا کی شدت کے پیش نظر انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات کو منسوخ کردیا تھا ۔ تاہم   ایمسیٹ اور ملک میں مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لیے انٹر فرسٹ ‌ سال کے نشانات پیش کرنا لازمی ہوتے ہیں جس کے  پیش نظر انٹر فرسٹ ایئر امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں نے حکومت کے فیصلے کے مطابق امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔