ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کی انگلش کا نصاب تبدیل

حیدرآباد_ 7 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کی  انگلش کے نصاب میں تبدیلی کی  ہے۔  وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نئے نصاب پر مشتمل سال دوم کی انگریزی کتاب جاری کی ۔ اس پروگرام میں محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انٹر بورڈ کے سیکرٹری عمر جلیل نے کہا کہ اس سال سے ہم نے نئے نصاب کے ساتھ انگریزی کتابیں طبع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی کتابیں جلد مارکیٹ میں آئیں گی۔ جلیل نے واضح کیا کہ فیل ہونے والے طلباء کے امتحانات پرانے نصاب کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button