جرائم و حادثات

حیدرآباد سے بنگلورجانے والی بس کو حادثہ

حیدرآباد: حیدرآباد سے بنگلورجانے والی والوو بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ یہ حادثہ کل رات دیرگئے ضلع ونپرتی مییں ویلدورکے پاس نیشنل ہائی وے پرپیش آیا۔ بے قابو بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں اس خانگی بس میں سوار9 مسافرین زخمی ہوگئے۔ بس کو حادثہ ہونے کے بعد وہاں سے گزرنے والی کار کے ڈرائیورنے اپنی گاڑی کو اچانک روک دیا جس کے ساتھ ہی پیچھے سے آنے والی ڈی سی ایم نے اس کار کو ٹکردے دی۔ کارسوار تین افراد کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button