ایجوکیشن

زرا سی تاخیر پر ٹیٹ امیدواروں ‌‌‌کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گے

حیدرآباد: ٹیٹ امتحان لکھنے والے امیدواروں کیلئے اہم اطلاع،عہدیداروں واضح کیا ہے کہ اتوار کو منعقد ہونے والے ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (ٹیٹ) میں تاخیر سے پہنچنے والے امیدواروں کو کسی بھی صورت میں امتحانی مراکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے ‌‌‌‌‌‌‌گا‌۔ تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے قبل امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔ صبح 9:30 بجے کے بعد پیپر-1 اور دوپہر 2:30 بجے کے بعد پیپر-2 میں آنے والوں امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلباء کو  امتحانی مراکز پر ایک گھنٹہ پہلے پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button