تلنگانہ

جواہر لال نہرو جرنلسٹس ھاوزنگ سوسائٹی کے صحافیوں کی بنڈی سنجے سے ملاقات _ سوسائٹی کو زمین حوالے کرنے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی

حیدرآباد _ 15 جون ( اردولیکس) جواہر لال نہرو جرنلسٹس ھاوزنگ سوسائٹی سے وابستہ چند صحافیوں نے آج تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے پیٹ بشیر آباد کی 38 ایکڑ زمین سوسائٹی کو الاٹ نہ کرنے کے مسلہ کو پیش کیا۔ اور اس معاملے میں حکومت پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی۔

 

بنڈی سنجے سے ملاقات کرنے والوں نے کہا کہ وہ بطور صحافی 25 سال سے حیدرآباد میں کام کر رہے ہیں اور 17 سال پہلے ریاستی سطح پر کام کرنے والے تمام 1100 صحافیوں نے ایک سوسائٹی بنائی تو اس وقت کی حکومت نے نظام پیٹ اور پیٹ بشیر آباد میں 70 ایکڑ اراضی مختص کی اور ہر ایک صحافی نے قرض لے کر دو لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی ۔

 

انہوں نے بنڈی سنجے کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے 9 ماہ گزر جانے کے بعد بھی یہ زمین  صحافیوں کے قبضے میں نہیں آئی ہے ، حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذمہ دار قائدین سے مل کر کئی   درخواستیں کی گئی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اب تک سوسائٹی کے تقریباً 50 صحافیوں کی موت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بنڈی سنجے سے ضروری قانونی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر بنڈی سنجے نے صحافیوں کی کو مثبت جواب دیا۔ انہوں نے مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضروری مدد فراہم کریں گے۔ قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین اشوک ریڈی، بی  سرینواس راؤ، لکشمن اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button