تلنگانہ پالی سیٹ امتحان کے نتائج جاری _ ضلع نظام آباد کے عبدالرحمن کو پہلا رینک

حیدرآباد _ تلنگانہ اسٹیٹ  پالی ٹکنک کامن انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ۔اس انٹرنس ٹسٹ کے لیے درخواست داخل کرنے والے 1,02,496 امیدواروں میں سے 92,557 امیدواروں نے شرکت کی۔ان میں   ایم پی سی اسٹریم میں,81 فیصد امیدوار اہل قراردیئے گئے اور76 فیصد امیدوار بی پی سی اسٹریم میں اہل قرارپائے۔ایم پی سی اور بی پی سی  اسٹریمس کے امیدواروں کے لئے علحدہ علحدہ رینکس مختص کئے گئے ہیں۔یہ رینکس جملہ حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں۔نظام آباد ضلع کے عبدالرحمن مجتبی ہاشمی جنہوں نے ایم پی سی اسٹریم سے انٹرنس امتحان میں شرکت کی تھی کو پہلا رینک ملا۔انہوں نے 120میں سے 118نشانات حاصل کئے۔اسی طرح کے رشیکا جن کا تعلق سدی پیٹ ضلع سے ہے نے 117 نشانات حاصل کئے۔