ایجوکیشن

بنیادی خواندگی اور اعداد و شماری۔ ریاستی مبصرین کا مختلف منڈلوں کا دورہ

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے ریاست میں پہلی سے پانچویں جماعت تک پڑھنے والے طلبہ کی اکتسابی سطح کو بڑھانے کے لیے ایک پروگرام ‘ *پہلا قدم’* بنایا ہے۔محکمہ تعلیمات نے تمام پرائمری سکولوں میں 15  اگست سے اس پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، اسکول کی سطح کے طلباء میں بنیادی طور پر پڑھنے، لکھنے اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جانا ہے ۔ ریاستی سطح کی ٹریننگ کے بعد ضلعی سطح کی ٹریننگ

منعقد کی گئی اوراب منڈلوں کی ٹریننگ جاری ہے ۔ اسی ضمن میں آج ریاستی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق و تربیت حیدرآباد کی جانب سے ریاستی مبصرین محمد محمودعلی،بشیرہ بیگم ایوب محمد ناصر ، سید عمران،شاہد علی حسرت، محمد عبدالقیوم نے شہر حیدرآباد کے کے مختلف منڈلوں بنڈلہ گوڑہ ،عنبرپیٹ ،چارمینار ،آصف نگر اور گولکنڈہ میں اساتذہ کی کی تربیت کا جائزہ لیا ، اور FLN پروگرام کی اہمیت و افادیت پر اساتذہ کرام سے تبادلہ خیال کیا اور ریاست بھر میں اس پروگرام کے ذریعے سے سے ہونے والے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button