تلنگانہ

جاریہ سال 612 کروڑ روپے کے ٹریفک جرمانے عائد کئے گئے: تلنگانہ ڈی جی پی مہیندر ریڈی

حیدرآباد _ 29 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے ‘سالانہ راؤنڈ اپ 2022’ کے نام سے تلنگانہ کی 2022 کی سالانہ کرائم رپورٹ جاری کی۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ہم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 612 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے۔ ہم نے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ 84 ہزار مقدمات درج کیے ہیں

 

ڈی جی پی نے کہا کہ 2022 میں ڈکیتی کے 24,127 واقعات رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 148 کروڑ روپے لوٹے گئے اور 74 کروڑ روپے برآمد کر لئے گئے ۔ اس سال قتل کے 762، عصمت دری کے 2126 اور پوکسو کے 2432 معاملے سامنے آئے ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم کے 17,908 مقدمات درج ہوئے۔ اس سال 19,456 سڑک حادثات پیش آئے۔ 6,746 لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button