ایجوکیشن

10ویں اور 12ویں کے بعد کیا کریں؟ صفا بیت المال کی جانب سے مفت کیریئر گائیڈنس بیداری پروگرام

حیدرآباد۔ 21 جون (راست) صفا بیت المال کی جانب سے چہارشنبہ کو مفت کیریئر گائیڈنس و اسکالرشپس بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ایک عالمی تنظیم سگما کی پہل ہے جو ہندوستان، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم ہے۔ ممتاز ماہر تعلیم و بانی و سی ای او سگما امین مدثر خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام نوری فنکشن ہال پٹیل نگر بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ میں 23 جون کو دن کے 9:30 تا ڈیڑھ (1:30) بجے کے درمیان ہوگا جس میں طلبہ کی رہنمائی کی جائے گی کہ وہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے بعد کیا کریں؟ مفت شرکت کے لئے طلبہ و سرپرست فون نمبر 939419820 یا 8142211111 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف کورسس، کیریئرس، اسکالرشپس اور ملازمتوں کے بارے میں مفت کتابچہ تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button