تلنگانہ میں اسکولوں کے گرمائی تعطیلات میں 15 دن کی توسیع

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسکولوں کو دی گئی گرمائی تعطیلات میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے شیڈول کے مطابق ریاست میں یکم جون سے اسکولوں کی کشادگی ہونے والی تھی لیکن حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدید وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 15 دنوں تک اسکولوں کو تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے ڈائیٹ کالجوں کو بھی 15 جون تک تعطیلات رہیں گے۔