تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت برقرار _ کوہیر میں درجہ حرارت 4 اعشاریہ 6ڈگری سیلسیس ریکارڈ

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے صبح کے اوقات حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کہر دیکھا جا رہا ہے  شمال مشرقی ہواؤں کے اثر کی وجہ سے درجہ حرارت کم سے کم ہو رہا ہے۔ سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع عادل آباد کے سرپور میں درجہ حرارت 4.7 ڈگری، سنگاریڈی ضلع کے نالاولی میں 5.7 ڈگری، نیالکل میں 5.9 ڈگری، سدی پیٹ ضلع کے انگڈی کشتاپور میں 7.5 ڈگری، شیوامپیٹا اور میدک ضلع کے نرسا پور میں 8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button