تلنگانہ

حیدرآباد کی سڑکوں پربہت جلد دوڑیں گی الکٹرک ڈبل بسیں

حیدرآباد: حیدرآباد کی سڑکوں پر جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں دوڑتی نظرآئیں گی۔ملک کے چاراہم شہروں کیلئے جملہ 130بسیں الاٹ کی جارہی ہیں۔اس فہرست میں تلنگانہ کا دارالحکومت بھی شامل ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، آلودگی پھیلنے کے سبب عام بسوں کی جگہ ان الکٹرک بسوں کو متعارف کیاجائے گا۔عوامی شعبہ کے ادارہ کنورجینس انرجی سرویسس لمیٹیڈ(سی ای ایس ایل)5500سے زائد الکڑک بسیں خریدنے کیلئے تیار ہے۔ان میں 130ڈبل ڈیکر بسیں ہیں۔پہلے مرحلہ میں حیدرآباد، بنگالورو،سورت، کولکتہ کیلئے جاریہ سال جولائی تک ڈبل ڈیکر بسوں کو دستیاب کروایاجائے گا۔سی ای ایس ایل ادارہ نے یہ بات بتائی۔کسی دور میں حیدرآباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں دوڑاکرتی تھیں۔شہر کو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد بھی اس میں بیٹھا کرتے تھے تاہم شہر میں فلائی اوورس اور واک وے بریجس کی توسیع، انتظامی نقصان کے سبب 16سال پہلے ان ڈبل ڈیکر بسوں کی خدمات کو روک دیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button