تلنگانہ

حیدرآباد ریڈ الرٹ _ مزید تین گھنٹے شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس)محکمہ موسمیات  کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ  حیدرآباد میں اگلے تین  گھنٹے تک موسلادھار سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔  جس کے پیش نظر حیدرآباد کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جب تک ضروری ہو باہر نہ نکلیں۔

 

اس دوران جی ایچ ایم سی نے موسلادھار بارش کے پیش نظر عہدیداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ افسران کو ہر وقت حاضر رہنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آر ایف کے اہلکاروں کو فلیڈ پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حسین ساگر میں بھاری سیلاب آنے کا امکان ہے کیونکہ رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔

 

اس کے ساتھ ہی جی ایچ ایم سی نے عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹینک بنڈ میں پانی کی سطح کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ اسی طرح عثمان ساگر اور حمایت ساگر  میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے  دروازے  کھول دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔  موسی کیچمنٹ ایریا اور نشیبی علاقوں کے لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button