نیشنل

چلتی کار سے کرنسی نوٹ پھینکنے کا واقعہ _ یوٹیوبر سمیت دیگر نوجوان گرفتار _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 15 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) ہریانہ پولیس نے منگل کو گروگرام کے یوٹیوبر جوراوار سنگھ کلسی کے ساتھ اس کے دوست گرپریت سنگھ کو اپنی کار سے کرنسی نوٹ پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں ویب سیریز ’فرزی‘ کا ایک سین دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایل ایف گروگرام کے اے سی پی وکاس کوشک نے کہا کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے ایک واقعہ کے بارے میں معلوم ہوا جہاں دو افراد نے گولف کورس پر ایک کار سے کرنسی نوٹ پھینک کر فلم کا ایک منظر دوبارہ بنانے کی کوشش کی۔  پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی۔

پولیس  نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے علاوہ دو دیگر بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور کرنسی نوٹ دکھانے کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب جوراور سنگھ کلسی کی تحویل سے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں اور وہ کار کو بھی برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

اسی طرح کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر چند دن قبل سامنے  آئی تھی جس میں ایک نامعلوم شخص کو بنگلورو کے کے آر پورم فلائی اوور سے نیچے کھڑے لوگوں پر 10 کے نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button