تلنگانہ

تلنگانہ میں انکاونٹر، دو نکسلائیٹس ہلاک پولیس کانسٹبل زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں چھتیس گڑھ کی سرحد کے پاس آج پولیس اورنکسلائٹس کے درمیان ہوئی مد بھیڑ میں دو ماونواز مارے گئے۔ ملگ ضلع وینکٹا پورم منڈل کے کرے گٹہ کے جنگلاتی علاقہ میں آج صبح پولیس اورماونوازوں کے درمیان فائرنگ اورجوابی فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق دو نکسلائیٹس مارے گئے جبکہ گرے ہونڈس کا ایک کانسٹبل بھی زخمی ہوگیا۔ مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button