بیٹے کی گرفتاری اور رہائی کے بعد شاہ رخ خان دوبارہ شوٹنگ میں مصروف

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ اپنے بیٹے آریان خان کے خلاف اکتوبر میں منشیات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سے سماجی زندگی سے دوری اختیار کیے ہوئے تھے اور کسی بھی موقع پر نظر نہیں آرہے تھے تاہم اب وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر واپس آ چکے ہیں۔

انکی ایک میڈیا کے بعض نمایندوں نے اپنے کیمرے میں اس وقت قید کیں جب شاہ رخ چہارشنبہ کو ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے اسٹوڈیو پہنچے تھے۔ شاہ رخ تقریباً 4:30 بجے سیٹ پر پہنچے ان کے یہاں پہنچنے سے پہلے سیکورٹی کافی سخت کر دی گئی تھی، شاہ رخ بلیک ٹی شرٹ اور لمبے بالوں میں نظر آئے۔  

واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ‘زیرو’ میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد شاہ رخ کی ایک بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ ان کی اگلی فلم ‘پٹھان’ ریلیز ہونے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ دیپکا پڈوکون اور جان ابراہم ہیں۔ اکتوبر میں ‘پٹھان’ کی شوٹنگ اسپین میں ہونے والی تھی لیکن آریان خان کی گرفتاری کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔