بالی ووڈ اداکارہ سریکھا سیکری چل بسی

ممبئی _ بالی ووڈ اداکارہ سریکھا سیکری کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 75 سال کی تھی انہوں نے حال ہی میں فلم بدائی ہو اور  بالیکا ودھو (کمسن دلہن) جیسے ٹی وی شو میں بھی کام کیا ہے۔ 2020 میں  سریکھا کے دماغ پر فالج کا حملہ ہوا تھا ۔ تب سے وہ بیمار تھی۔ ان  کے منیجر نے بتایا کہ سریکھا  سیکری نے آج  آخری سانس لی ۔ سریکھا نے تین نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے تامس ، میمو ، سلیم لانگڈے پے ما رو ، زوبیدہ ، بالیکا ودھو جیسے سیریل میں کام کیا ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم بدائی ہو میں ، انہوں نے  ہیرو ایوشمان قرہان کی نانی کا کردار ادا کیا تھا ۔اس فلم کے ذریعہ انہوں نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا