عمر 18 سال فالورس 10 لاکھ _ انسٹاگرام پر آندھراپردیش کی آفرین واعظ کی دھوم

حیدرآباد_ آندھراپردیش کے ضلع ایسٹ گوداوری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ آفرین واعظ کوئی اداکارہ یا سلیبریٹی نہیں ہے اس کے باوجود انسٹاگرام پر آفرین کے 10 لاکھ فالورس ہیں آفرین کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے ہے اس کے والد شاہنواز کا چھوٹا کاروبار ہے اور ماں انیتا خانگی اسکول کی ٹیچر ہیں آفرین کو بچپن سے ہی گانے گانے کا شوق ہے وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہے آفرین فی الحال ڈگری سکنڈ ائیر کی طالبہ ہے