ٹی وی و فلم اسٹار سدھارتھ شکلا کی ہارٹ اٹیک سے موت

ممبئی _ ٹی وی اور فلم اسٹار سدھارتھ شکلا کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 40 سال تھی وہ  بگ باس 13 کے فاتح اور شوبز میں مقبول ہوئے۔ انہوں نے  ہیمپی شرما کی فلم دلہنیا میں کام کیا۔ شکلا کو آج صبح دل کا بڑا دورہ پڑا۔ جس پر انھیں  ہسپتال لے جایا گیا۔ کوپر ہسپتال نے سدھارتھ شکلا کی موت کی تصدیق کی۔ حال ہی میں شکلا، بگ باس او ٹی ٹی ، ڈانس دیوانے 3 جیسے شوز میں نظر آئے۔ بالیکا وادھو  ، دل سے دل تک میں اداکاری کی۔ وہ جھلک دکھلا جا 6 ، فئیر فیکٹر-خطروں کا کھلاڑی جیسے ریئلٹی شوز میں بھی نظر آچکے ہیں۔