جرائم و حادثات

عادل آباد کے ایک اسکراپ گودام میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد میں ایک اسکراپ کے گودام میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پیر کی رات دیر گئے عادل آباد میں مکہ مسجد کے پیچھے واقع آر کے اسکراپ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ سارے گودام میں پھیل گئی۔ جس کے نتیجے میں گودام میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اطلاع ملنے پر میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیرمین ظہیر رمضانی نے بھی مقام واقعہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button