انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ماں بننے والی ہیں

ممبی: بالی ووڈ اسٹارجوڑا عالیہ بھٹ او رنبیر کپور والدین بننے والے ہیں۔ پیر کو عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ وہ حاملہ ہے جس کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ اوران کے شوہر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے وابستہ کئی مشہور شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اس جوڑے کی شادی ہوئی ہے، ویسے عالیہ پہلی اداکارہ نہیں ہیں جو شادی کے ایک سال کے اندر بچے کو جنم دیں گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی ایسی ہیروئنس ہیں جو شادی کے اندرون ایک سال ہی ماں بن گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button