نیشنل

ہندوستان کو ہندو راشٹربنانا ممکن نہیں۔ چیف منسٹربہارنتیش کمار

نئی دہلی: ریاست بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں تمام مذہب اور فرقہ کے لوگ رہتے ہیں۔ اگر کوئی ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانا چاہتا ہے تو وہ ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قول پر عمل کرنا چاہیے اورہم گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button