تلنگانہ

تلنگانہ کے محکمہ آر اینڈ بی میں 472 نئی جائیدادیں شامل _ احکامات جاری

حیدرآباد _ 5 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے  محکمہ آر اینڈ بی میں 472 نئی جائیدادوں کو شامل  کرنے کے احکامات جاری کئے۔ 132 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرنگ (سول) ، 90 ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر (سول) ، 61 جونیئر اسسٹنٹ اور کچھ دیگر ملازمتوں کی نئی ​​تخلیق کی گئی ہیں۔

پہلے منظور شدہ 62 جائیدادوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں اہم فیصلہ لیا تھا۔ کابینہ نے محکمہ آر اینڈ بی میں بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ کو کم  کرنے کے لیے محکمے کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے حصے کے طور پر، کابینہ نے آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں میں کل 472 اضافی جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button