انٹرٹینمنٹ

کامن ویلتھ گیمس میں باکسر نکہت زرین کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

حیدرآباد _ 31 جولائی ( اردولیکس) ویمن باکسنگ کی ورلڈ چیمپئن  نکہت زرین کامن ویلتھ گیمس میں کوارٹرز میں پہنچ گئیں ۔ 50 کلوگرام فلائی ویٹ زمرے میں رنگ میں داخل ہونے والی نکہت زرین نے موزمبیق کی ہیلینا اسماعیل باگاو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اتوار کو ہونے والے اس میچ میں ہیلینا شروع سے ہی حاوی رہی۔

لیکن نکہت کو اپنے تجربے سے ہیلینا پر سبقت حاصل ہوئی۔ پیچھے ہٹتے ہوئے، نکہت زرین نے  ہیلینا پر جوابی حملہ کیا۔ اس تسلسل میں نکہت زرین نے اپنے مخالف کے منہ پر زبردست مکہ لگا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button