برج خلیفہ کے اسکرین پر شاہ رخ خان کی لگی تصویر

ممبئی _ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ پر ان کی تصویر پیش کرتے ہوئے انھیں سالگِرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

شاہ رخ خان کے دوست محمد العبار نے دبئی کے برج خلیفہ ٹاور پر منگل کے روز بالی ووڈ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پر انھیں مبارکباد پیش کرنے شاہ رخ کی تصویر ڈسپلے کروایا۔اور”  وی لو یو ” کا کیپشن بھی دیا۔جس پر شاہ رخ خان نے محمد العبار کا شکریہ ادا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے اونچے ٹاور برج خلیفہ کے اسکرین پر اپنی تصویر کو دیکھ کر وہ کافی مسرت محسوس کئے ہیں ٹیوٹر پر شاہ رخ خان نے جواب دیا۔