آریان خان کی ضمانت کی خوشی میں شاہ رخ خان کے چاہنے والوں نے منایا جشن

ممبئی _  ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آج شام  آریان خان کی ضمانت منظور کئے جانے کے بعد شاہ رخ خان کی قیامگاہ ” منت” کے سامنے ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔اور آریان خان کی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔شاہ رخ خان کے مداحوں نے منت کے سامنے آتشبازی بھی کی ۔انھوں نے شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصاویر پر مشتمل فلیکسی بیانر بھی ساتھ لائے تھے اس جشن کی اطلاع پر میڈیا بھی وہاں پہنچ گئی۔اس موقع پر منت کی بالکونی پر آریان خان کے چھوٹے ابرام خان نے کھڑے کر جشن کا نظارہ کیا اور شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کا ہاتھ اٹھا کر استقبال کیا۔