میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی

میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی ہوئی منگنی

حیدرآباد _ آسکر ایوارڈ یافتہ اور مقبول میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان جلد ہی  شادی کرنے والی ہیں۔ 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان کی منگنی ایک آڈیو انجینئر ریاض الدین شیخ محمد ہوئی ہے۔خدیجہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی ریاض الدین شیخ حمد سے منگنی ہوگئی ہے۔ خدیجہ نے اپنے منگیتر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ  ایک بزنس مین اور آڈیو انجینئر ہے۔ خدیجہ نے کہا کہ وہ ریاض کے ساتھ اپنی منگنی کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ اے آر رحمان اور سائنا بھانو کے تین بچے ہیں۔ خدیجہ رحمان، رحیمہ رحمان اور  اے آر امین۔ جن میں خدیجہ رحمان سب سے بڑی بیٹی ہیں ۔ خدیجہ نے کئی تامل فلموں میں اپنے نغموں کو پیش کرتے ہوئے کافی  نام کمایا ہے۔فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے باوجود خدیجہ رحمان ہر وقت حجاب میں رہتی ہیں