انٹرٹینمنٹ

فلم اداکارہ منداکنی کی 26 سال بعد دوبارہ واپسی.اپنے بیٹے کے ساتھ آئیں گی نظر

ممبئی: راج کپور کی فلم رام تیری گنگا میلی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ منداکنی جو کافی عرصہ سے پردہ سے غائب تھیں اب دوبارہ واپس لوٹ رہی ہیں۔ انھوں نے 1980 اور90 کے دہے میں بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔ وہ آخری بار 1996 میں فلم زوردار میں گووندا کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

تقریباً 26 سال بعد وہ ایک بار پھر اداکاری کرتی نظر آنے والی ہیں۔منداکنی اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر موضوع بحث رہا کرتی تھیں، اس کا نام داؤد ابراہیم کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ 1992 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد منداکنی کا کیریئر بھی ڈوبنے لگا تھااورپھرانھوں نے بالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ منداکنی کی شادی سابق بدھ راہب ڈاکٹر کاگیور ٹی رنپوچے ٹھاکر سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد منداکنی نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کر لیا۔اب برسوں بعد منداکنی اپنے بیٹے ربیل کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی ہیں۔ اس البم کا نام ماں و ماں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button