جرائم و حادثات

تلنگانہ کے منچريال میں تین ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

عادل آباد۔13/جون(اردو لیکس) تلنگانہ کے منچريال ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کے دفتر پر اے سی بی کے دھاوے سے سنسنی مچ گئی۔ گاڑی کے مالک سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے تین ملازمین  اے سی بی کے دھاوے میں پکڑے گئے۔اے سی بی کے ڈی ایس پی بھدریا نے کہا کہ شفیع الدین،دیپیکا اور راجہ نرسایا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک نے نیشنل ہیلتھ مشن اسکیم میں کار چلائی تھی۔گاڑی کے مالک نے متعلقہ حکام سے چھ ماہ کی بل ادا کرنے کی درخواست کی ۔انہوں نے بل کی ادائیگی کے لیے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی۔گاڑی کے مالک نے اے سی بی اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی۔اے سی بی عہدیداروں کی ہدایت پر گاڑی کے مالک منگل کے روز منچريال ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں کام کرنے والے عہدیداروں کو رشوت دینے پہنچا

 

تو اسی وقت اے سی بی عہدیداروں نے دفتر میں جال  بچھا کر رشوت لینے والے تین ملازمین کو رنگے ہاتھوں  پکڑلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button