انٹرٹینمنٹ

گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل ٹرافی جیت لی _ راجستھان رائلز کو 7 وکٹ سے شکست

احمدآباد _ 30 مئی ( اردولیکس) انڈین پریمیر لیگ ( آئی  پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں پہلی مرتبہ حصہ لیتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں خود کو کپتان ثابت کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کو سب سے آگے پلے آف تک پہنچایا۔ اس کے بعد پہلے کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں گیند اور بلے سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے سیزن میں ٹیم کو آئی پی ایل کا ٹائٹل دلایا۔

راجستھان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے صرف 130 رنز بنائے۔ اس نشانہ کو عبور کرنے گجرات نے صرف تین وکٹیں کنوائیں۔18 اوور اور  ایک گیند میں ہی میچ کو ختم کردیا  ۔ساہا (5) اور میتھیو ویڈ (8) مختصر ہدف کے تعاقب میں تیزی سے آؤٹ ہوگئے۔ شوبھمن گل (45 ناٹ آؤٹ) اور پانڈیا (34) نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔تاہم پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد گل  نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کتنے قیمتی ہیں۔ انہوں نے ایک ایسی پچ پر آزادانہ اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلائی جہاں باقی بلے بازوں کو زبردست شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گل نے  19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ 11 گیندیں باقی رہ کر گجرات نے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی اور اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل ٹرافی جیت لی۔ راجستھان کے گیند بازوں میں بولٹ، پرسید کرشنا اور چہل نے وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button