انٹر نیشنل

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے سعودی عرب کو 1-2 سے شکست دے دی

ریاض ۔ کے این واصف
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کی رات کھیلے گئے گروپ کے آخری میچ میں میکسیکو نے سعودی ٹیم کو شکست دے دی لیکن جیتنے اور شکست کھانے والی دونوں ٹیمیں ورلڈ مین پیش رفت سے محروم ہو گئیں۔
پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر میکسیکو نے یکے بعد دیگرے دو گول کیے۔
سعودی عرب کی طرف سے میچ کا واحد گول سالم الدواسری نے کھیل کےآخری لمحات میں کیا۔میکسیکو نے پہلا گول کھیل کے 48 ویں منٹ اور دوسرا گول تین منٹ بعد 52 ویں منٹ میں کیا۔کامیابی کے باوجود گول ایوریج کے فرق کے باعث میکسیکو ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا۔ گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ اگلے مرحلے میں پہنچے ہیں۔
میچ دیکھنے کےلیے 84 ہزارسے زیادہ شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی قومی فٹبال ٹیم اپنے گروپ کا تیسرا اورآخری میچ میکسیکو کے خلاف کھیلا۔ واضح رہے کہ سعودی ٹیم اپنے تین اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتری تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button