آئی پی ایل میں چنائی سوپر کنگس چوتھی مرتبہ بنی چیمپئن _ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے شکست

حیدرآباد _ آئی پی ایل 14 میں چنائی سوپر کنگس  چیمپئن بن گئی ۔ جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز  کو 27 رنز سے شکست دیتے ہوئے چوتھی بار آئی پی ایل ٹرافی جیت لی ۔ چنائی سوپر کنگس نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اوپنرس ڈوپلیسیس (86) اور رتوراج گائیکواڈ (32)  رنز بنائے ۔ گائیکواڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے رابن اتھپا (31) رنز بنائے ۔ اتھپا اور  گائیکواڈ کے آؤٹ ہونے کے باوجود ڈوپلیسس نصف سنچری تیزی سے مکمل کی۔ اتھپا کے بعد آنے والے معین علی (37) رنز بنائے۔انہوں نے  جارحانہ انداز میں کھیلا۔ اس کے ساتھ ، چنائی نے ایک بڑا اسکور کھڑا کیا۔ لیکن ڈوپلیسس اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ، مقررہ 20 اوورز کے اختتام تک 192 رنز بن گئے۔

کولکتہ نے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر وینکٹیش ایئر (50) نے جارحانہ انداز میں کھیلا۔ وینکٹیش ایئر ، شبمن گل (51) نصف سنچری بنائی ۔ لیکن وینکٹیش ایئر کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جھٹکے لگنے  کا ایک سلسلہ شروع ہوا ۔ اور ساری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔