جوہی چاولہ نے آج عدالت پہنچ کر آریان خان کی ضمانت کے لئے ایک لاکھ روپے کی شیورٹی دی

ممبئی _ کئی  فلموں میں شاہ رخ خان کی ساتھ  اداکاری کرنے والی جوہی چاولہ نے آج شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔

جوہی چاولہ ممبئی سیشن کورٹ میں آریان خان کی ضمانت کے لیے گئی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ( شیورٹی) پر دستخط کئے ۔عدالت سے  رہائی کے کاغذات ممبئی کی آرتھر روڈ جیل بھیجنے کے لیے یہ عمل انتہائی اہم تھا، جہاں آرین خان نے 22 دن گزارے ہیں۔ دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد جوہی چاولہ نے عدالتی عملے کو سیلفی لینے پر پابند کیا۔

آریان خان کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی لیکن وہ جمعہ کو بھی جیل سے رہا نہ ہوسکے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ آریان خان جمعہ کی شام تک رہا ہو جائیں گے۔ رہائی کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کی جا رہی تھیں تاہم مقررہ وقت تک ضمانت کا حکم نامہ جیل نہیں پہنچا جس کے باعث آریان خان کی رہائی ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اب آریان کو ہفتے کی صبح جیل سے رہا کیا جائے گا۔