مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے منچو وشنو منتخب _ پرکاش راج کے پیانل سے ایک نائب صدر منتخب

حیدرآباد _ مووی آرٹسٹ اسوسی ایشن ( ایم اے اے ) کے صدر کی حیثیت سے تلگو فلموں کے مشہور ہیرو منچو وشنو نے اپنے قریبی حریف پرکاش راج کو زائد از 400 ووٹوں سے شکست دے دی۔اسوسی ایشن کے صدر، ائب صدر اور دیگر عہدوں کے لئے آج حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں پولنگ ہوئی۔اس انتخابات کے لئے  گزشتہ دو ماہ سے انتخابی  چلائی گئی ۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہی ۔ووٹوں کی گنتی شام 4 بجے سے شروع ہوئی اور رات 11 بجے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ پرکاش راج پینل سے نائب صدر کے عہدہ کے انتخاب میں ہیرو سریکانت کامیابی حاصل کی جبکہ منچو وشنو کے پینل میں سے بھی ایک نائب صدر منتخب ہوا۔