مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری

حیدرآباد _ ٹالی ووڈ آرٹسٹوں کی تنظیم مووی آرٹسٹ اسوسی ایشن ( ایم اے اے ) کے صدر، نائب صدر اور دیگر عہدوں کے لئے آج حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں پولنگ کا عمل جاری ہے اس انتخابات کے لئے  گزشتہ دو ماہ سے انتخابی  چلائی گئی ۔  مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا انتخاب آج جوبلی ہلز پبلک اسکول میں ہو رہا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔ووٹوں کی گنتی شام 4 بجے ہوگی نتائج کا اعلان رات 8 بجے کے بعد متوقع ہے اس بار ‘ما ‘ الیکشن عام انتخابات کی طرح نظر آرہا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔پرکاش راج اور منچو وشنو  صدارت کے لیے مقابلہ کررہے ہیں۔

کئی اہم فلمی ستاروں بشمول موہن بابو ، بالاکرشنا ، پون کلیان ، رام چرن ، چرنجیوی ، سائی کمار ، آدی ، تنکیلا بھارانی ، ہیما اور منچو منوج اپنا اپنا  ووٹ ڈال چکے ہیں۔

مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی ہر دو سال بعد منتخب ہوتی ہے۔ کل 26  عہدوں کے لئے انتخابات ہورہے ہیں ، جن میں صدر ، دو نائب صدور ، ایگزیکٹو صدر ، جنرل سیکرٹری ، دو جوائنٹ سیکرٹری اور خازن کے علاوہ 18 ایگزیکٹو ممبرس شامل ہیں۔  الیکشن میں ہر ووٹر کو کل 26 ووٹ ڈالنے ہوتے ہیں۔ جن امیدواروں نے الیکشن میں مختلف پینلز میں الیکشن لڑا ہے وہ جیتنے کے بعد سنگل پینل بن جائیں گے۔ جو بھی صدر کے عہدہ پر منتخب ہوتا ہے ، باقی ارکان کو اس کے ماتحت کام کرنا ہوتا ہے۔

راجندر پرساد اور جے سدھا نے اس سے قبل 2015 میں مقابلہ کیا تھا۔ راجندر پرساد ‘ما ‘ صدر منتخب ہوئے۔ شیواجی راجہ 2017 سے 2019 کی مدت کے لیے متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔ شیواجی راجہ اور نریش نے 2019 سے 2021 کے انتخابات میں صدارت کے لیے مقابلہ کیا۔نریش 69 ووٹوں کی اکثریت سے صدر منتخب ہوئے۔

تاہم ، ماضی کے مقابلے میں .. اس بار الیکشن دلچسپ ہو گیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران الزامات ، چیلنجز ،  جوابی چیلنج دیکھے گئے ۔ پرکاش راج ، منچو وشنو اور سی وی ایل نرسمہا راؤ نے پرچہ نامزدگی  داخل کیے تھے لیکن  نرسمہا راؤ مقابلہ سے دستبردار ہوگئے۔مووی آرٹسٹ ایسوسی کے کل 925 ارکان ہیں جن میں سے 883 ووٹ دینے کے اہل ہیں۔