انٹرٹینمنٹ

ممبئی کے نوجوان رنجی پلیر سرفراز خان کو بہت جلد ٹیم انڈیا میں شامل کئے جانے کا امکان

ممبئی _ 24 جون ( اردولیکس)  ممبئی کے بلے باز سرفراز خان جلد ہی بھارتی ٹیم میں شامل ہونے والے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ 24 سالہ سرفرازخان، جو رنجی ٹرافی 2022 میں زبردست فارم میں ہے، توقع ہے کہ وہ قومی ٹیم  میں شامل ہوں گے اور جلد ہی انھیں ٹیم میں جگہ مل جائے گی۔ سرفراز اس سیزن میں پہلے ہی 937 رنز بنا چکے ہیں

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرفراز کو قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔سرفراز اپنی شاندار فارم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب قومی ٹیم کے لیے ان کے نام کو نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔ وہ پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل کھیل رہے ہیں اور ہندوستانی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے انتخاب کئے جانے کا امکان ہے۔

ٹیم انڈیا اکتوبر میں آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کا سفر کرے گی۔ بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش کے دورے کے لیے سرفراز خان کا انتخاب یقینی ہے

سرفراز خان نے اس رنجی سیزن میں 6 میچوں میں 937 رنز بنائے ہیں۔ اس میں چار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سرفراز کا یہ دوسرا موقع ہے کہ انہوں نے ایک سیزن میں 900 سے زائد رنز بنائے۔ انہوں نے گزشتہ سیزن (2019-20 میں) بھی 928 رنز بنائے تھے۔ سرفراز نے بنگلور میں مدھیہ پردیش کے خلاف رنجی ٹرافی کے فائنل میں سنچری (134) کے ساتھ ممبئی کا دفاع کیا۔ ان کے ایک ہزار رنز بنانے کا بھی امکان ہے کیونکہ اس میچ میں ان کے ایک اور اننگز کھیلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button